• Home  
  • پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت
- پاکستان

پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت

اسلام آباد (27 جولائی 2026): پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان جموں و کشمیر تنازع کے حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ ترجمان نے […]

پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت

اسلام آباد (27 جولائی 2026): پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان جموں و کشمیر تنازع کے حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہا بھارتی وزیر دفاع کا بیان علاقائی، عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی کا عکاس ہے، بھارتی الزامات جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کا مقصد خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی، داخلی عدم استحکام سے توجہ ہٹانا ہے، لیکن پاکستان نے گزشتہ سال آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا۔

ترجمان نے کہا پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.