• Home  
  • کراچی: غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا معاملہ، مزید 6 مبینہ ایجنٹ گرفتار
- پاکستان

کراچی: غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا معاملہ، مزید 6 مبینہ ایجنٹ گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے غیرملکی کے مبینہ شناختی کارڈز بنانے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مبینہ ایجنٹ میں معین، کاشف عرف انصاری، فیروز جوکھیو، سلیم احمد، شہزاد عرف شاہد اور محمد عدنان شامل ہیں۔ ملزمان پر غیرملکیوں […]

کراچی: غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا معاملہ مزید 6 مبینہ ایجنٹ گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے غیرملکی کے مبینہ شناختی کارڈز بنانے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مبینہ ایجنٹ میں معین، کاشف عرف انصاری، فیروز جوکھیو، سلیم احمد، شہزاد عرف شاہد اور محمد عدنان شامل ہیں۔

ملزمان پر غیرملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈز بنانے کی ڈیل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پہلے سے گرفتار نادرا اہلکاروں سے رابطے میں تھے، ملزمان سے مختلف ڈیجیٹل شواہد اور اہم دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے نادرا کے دو افسران، ایک گارڈ اور ایجنٹ کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فیاض احمد، چوکیدار اور ایجنٹ محمد عمر شاہ شامل ہیں

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ریکارڈ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں جبکہ ان سے مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.