• Home  
  • سرکاری ملازمین کیلیے ایک اور خوشخبری، کنوینس الاؤنس میں بڑا اضافہ
- پاکستان

سرکاری ملازمین کیلیے ایک اور خوشخبری، کنوینس الاؤنس میں بڑا اضافہ

(24 جولائی 2026): سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے کہ ان کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیوز کے نمائندے نواب شیر کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے اور محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے […]

سرکاری ملازمین کیلیے ایک اور خوشخبری کنوینس الاؤنس میں بڑا اضافہ

(24 جولائی 2026): سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے کہ ان کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نیوز کے نمائندے نواب شیر کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے اور محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

کنوینس الاؤنس میں اضافے سے گریڈ ایک سے اگلے تمام گریڈز کے تمام ملازمین مستفید ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 تا 4 کا کنوینس الاؤنس 1785 سے بڑھا کر 2677 روپے جب کہ گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس اضافے کے بعد 2898 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔

گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کے بعد انہیں 4284 روپے الاؤنس دیا جائے گا جب کہ گریڈ 16 تا 20 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 7500 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.