ثالثوں نے ایران اور امریکا میں 10روزہ جنگ بندی کی تجویز دے دی جس کے دوران معاہدہ بحالی کا راستہ نکالا جائے گا۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا ثالثوں نے امریکا کیساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے دس دن سیزفائر کی تجویز بھیجی ہے، تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تصادم کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان ایرانی وزیر خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا مقصد عبوری معاہدے کو بحال کرنے کے راستے تلاش کرنا ہے، ثالثی کرنے والے ملک کشیدگی میں کمی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے پیغامات ثالث ممالک کے ذریعے تہران پہنچائے گئے کشیدگی کے باوجود سفارتی چینلز فعال رہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ کا دائرہ پھیلا تو ذمے دار امریکا ہو گا خارگ جزیرے پرقبضہ کرنے کی کوشش کرنے والی امریکی فوج کا استقبال کرنے کیلئے تیارہیں۔

