کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شرجیل میمن کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں پر اجلاس ہوا جس میں بس ڈیپوز کے لیے زمین کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر اور 500 الیکٹرک بسیں ٹرانسپورٹ نظام میں شامل کررہے ہیں، نئی بسوں کو جلد عوامی خدمت کے لیے سڑکوں پر لایا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی ڈیپوز کے لیے موزوں اراضی کی نشاندہی کا عمل فوری مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں بس ڈیپوز کے لیے سرکاری اراضی کی نشاندہی کریں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ جدید، آرام دہ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، منصوبوں کی کامیابی کے لیے مناسب انفرا اسٹرکچر کی دستیابی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی کامیابی کے لیے آپریشنل انفرااسٹرکچر کی بروقت دستیابی ناگزیر ہے، متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے زمین کی نشاندہی اور دیگر انتظامات مکمل کریں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ منصوبے سے صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی تبدیلی لائیں گے۔

