• Home  
  • سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ
- پاکستان

سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار […]

سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 24 ڈالر اضافے کے بعد 4018 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 41 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 70 روپے کی ہوگئی ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.