• Home  
  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیج میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی معطل ہونے کے خطرے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ کروڈ […]

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیج میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی معطل ہونے کے خطرے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

برینٹ کروڈ کے سودے ایک ڈالر 53 سینٹس اضافے کے بعد 85 ڈالر 76 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گئے ہیں۔

ڈبلیو ٹی آئی کے سودے ایک ڈالر 69 سینٹس اضافے سے 80 ڈالر 64 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں رواں ہفتے کے دوران ریکارڈ 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، برینٹ کروڈ مسلسل تیسرے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کی جانب گامزن ہے۔

گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت 0.4 فی صد اضافے کے ساتھ 85.28 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 0.5 فی صد بڑھ کر 80.02 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.