• Home  
  • آئی جی پنجاب نے13افسران کے تقرروتبادلے کردئیے:نوٹیفکیشن جاری
- پاکستان

آئی جی پنجاب نے13افسران کے تقرروتبادلے کردئیے:نوٹیفکیشن جاری

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی کلیم احمد کو ایس ڈی پی او سٹی بہاولپور تعینات کر دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی سرفراز حسین تارڑ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس پی یو پنجاب لاہور […]

آئی جی پنجاب نے13افسران کے تقرروتبادلے کردئیے:نوٹیفکیشن جاری

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی کلیم احمد کو ایس ڈی پی او سٹی بہاولپور تعینات کر دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی سرفراز حسین تارڑ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی منصور الٰہی کو سکیورٹی ڈویژن سیون لاہور اور ڈی ایس پی عبدالغفور کو سکیورٹی ڈویژن نائن ماڈل ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی عبدالمجید کو خانیوال سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فیصل آباد جبکہ ڈی ایس پی مدثر رشید کو ہیڈکوارٹر فیصل آباد سے بٹالین سیون پی سی لاہور منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح ڈی ایس پی مشتاق احمد کو پی ایچ پی ننکانہ سے پی ایچ پی اوکاڑہ اور ڈی ایس پی محمد نواز کو پی ایچ پی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی محمد زبیر کو لیگل ون نارووال سے لیگل تھری فیصل آباد، ڈی ایس پی محمد طاہر شبیر کو خوشاب سے آر آئی بی ڈی جی خان اور ڈی ایس پی امجد مجید کو سپیشل برانچ چکوال سے ہیڈکوارٹر لیہ تعینات کر دیا گیا۔

مزید برآں ڈی ایس پی شہزاد حمید کو لیگل ون مظفرگڑھ سے لیگل ون اٹک جبکہ ڈی ایس پی ذوالفقار علی کو بٹالین فائیو پی سی لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.