• Home  
  • ٹیسلا نے اڑنے والی گاڑی متعارف کروا دی
- ٹیکنالوجی

ٹیسلا نے اڑنے والی گاڑی متعارف کروا دی

امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے راکٹ طرز کے تھرسٹرز سے لیس نئی روڈسٹر متعارف کرادی اور اعلان کیا ہے کہ گاڑی کی پیداوار 2028 میں شروع کی جائے گی۔   رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے نئی 2 نشستوں والی سفید رنگ کی اسپورٹس کار پیش کی جسے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایلون […]

ٹیسلا نے اڑنے والی گاڑی متعارف کروا دی

امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے راکٹ طرز کے تھرسٹرز سے لیس نئی روڈسٹر متعارف کرادی اور اعلان کیا ہے کہ گاڑی کی پیداوار 2028 میں شروع کی جائے گی۔

  رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے نئی 2 نشستوں والی سفید رنگ کی اسپورٹس کار پیش کی جسے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

  تقریب کے دوران گاڑی نے سکشن سسٹم کی مدد سے ایک ریمپ پر الٹی سمت میں چلنے، ہوا میں گھومنے اور نصب شدہ تھرسٹرز کی مدد سے لینڈ کرنے کا مظاہرہ کیا۔

  بعد ازاں گاڑی نے تھرسٹرز استعمال کرتے ہوئے ایک ٹرک اور دیگر گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ بھی لگائی،اس مظاہرے نے شائقین اور سرمایہ کاروں کو حیران کردیا۔

 ٹیسلا کے مداح اور سرمایہ کار ساویر میرٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے اپنی دیکھی ہوئی مصنوعات کی سب سے غیر معمولی نمائش قرار دیا۔

  ٹیسلا کے گاڑیوں کی انجینئرنگ کے سربراہ لارز موراوی کے مطابق نئی روڈسٹر صفر سے 60 میل فی گھنٹہ، یعنی تقریباً 97 کلومیٹر فی گھنٹہ، کی رفتار ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں حاصل کرسکتی ہے۔

 ان کے مطابق گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 230 میل فی گھنٹہ، یعنی 370 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوسکتی ہے، جبکہ ایک مرتبہ چارج کرنے پر یہ 300 میل، یعنی تقریباً 480 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.