اسلام آباد (15 اکتوبر 2026): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو اپوزیشن سے متعلق اہم تجویز دے دی ہے۔
نیوز کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو اپوزیشن سے ایک بار پھر مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق درمیانی راستہ نکالے، سیاسی ہاتھ آگے بڑھائے اور اپوزیشن سے ایک بار پھر مذاکرات کرے۔
اس کے ساتھ پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ وفاق نے ایمرجنسی کے سیاسی ایٹم بم سے پہلے بھی پی ٹی آئی سے طویل مذاکرات کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ آخری آپشن تھا، لیکن کے پی حکومت نے سیاسی خودکش حملہ کیا اور نتیجے کے ذمے دار خود سہیل آفریدی ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی والے سوال کرتے ہیں کہ دہشت گردی کہاں سے آئی؟ شرم کرو کیا مطلب کہاں سے آئی؟ جب آپ لانگ مارچ کر رہے تھے، تب آپ کے پیچھےدہشت گردی ہو رہی تھی۔

