• Home  
  • منظم دھاندلی سے پی ٹی آئی سے عوامی مینڈیٹ چھین لیا گیا، محمود اچکزئی
- پاکستان

منظم دھاندلی سے پی ٹی آئی سے عوامی مینڈیٹ چھین لیا گیا، محمود اچکزئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ منظم دھاندلی سے پی ٹی آئی سے عوامی مینڈیٹ چھین لیا گیا ہے۔  نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت چھیننے کی کوشش کی گئی تو تمام صوبے کھڑے ہوں گے، اب بھی وقت ہے […]

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ منظم دھاندلی سے پی ٹی آئی سے عوامی مینڈیٹ چھین لیا گیا ہے۔

 نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت چھیننے کی کوشش کی گئی تو تمام صوبے کھڑے ہوں گے، اب بھی وقت ہے تمام غلط اور غیرآئینی فیصلوں کو فوری ریورس کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پر حملوں سے توبہ کریں اور پارلیمنٹ کو حقیقی معنوں میں طاقتور بنائیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بیوروکریسی سمیت 23 ہزار اعلیٰ سرکاری افسران دہری شہریت کے حامل ہیں، ملک ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے تباہی کی طرف جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رواز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوامی راج رہے گا، گورنر راج نہیں رہے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے دہشت گردی جہاں ہو اس کے خلاف کام ہونا چاہیے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں سب سے پہلے پاکستان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو ریورس کیا جائے، آپ نے اچانک ایمرجنسی لگادی، ہر ضلع میں ڈی سی تبدیل کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے ہمیں اس سے ملنے دیں، سہیل آفریدی کو عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.