• Home  
  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد
- پاکستان

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

کوئٹہ(10 اکتوبر 2026): بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک موثر اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کامیاب آپریشن بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ کارروائی […]

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

کوئٹہ(10 اکتوبر 2026): بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک موثر اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کامیاب آپریشن بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان سے ‘فتنہ الہندوستان’ اور دیگر شرپسند عناصر کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.