• Home  
  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد ہوشیار! بڑا فیصلہ کرلیا گیا
- پاکستان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد ہوشیار! بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں غلط معلومات فراہم کرنے پر ایف بی آر نے سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے غلط یا گمراہ کن معلومات کے ساتھ جمع کرانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانوں کا فیصلہ کر لیا۔ […]

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد ہوشیار! بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں غلط معلومات فراہم کرنے پر ایف بی آر نے سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے غلط یا گمراہ کن معلومات کے ساتھ جمع کرانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانوں کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گوشواروں میں غلطی یا غیر مصدقہ اعداد و شمار کی فراہمی سے ٹیکس دہندگان کو سنگین مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ تمام شہریوں کی ملک بھر میں موجود جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر اثاثوں کی مکمل تفصیلات اور ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

سسٹم کے تحت گوشواروں میں دیے گئے اعداد و شمار کا خودکار موازنہ مرکزی ڈیٹا سے کیا جائے گا، اس تمام جانچ پڑتال کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا بھی بھرپور استعمال کر رہا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی ٹیکس دہندہ سے انکم ٹیکس گوشوارے کی فائلنگ میں کوئی غلطی یا بھول چوک ہو گئی ہے، تو وہ 15 اکتوبر سے پہلے اپنے گوشواروں کی تصحیح کروا سکتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ غلطیوں سے بچنے کے لیے گوشوارے بھرواتے وقت مستند اور ماہر ٹیکس کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اثاثے چھپانے یا ریکارڈ میں رد و بدل کرنے پر انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 182 کے تحت سب سیکشن 120، 121، 122 اور 122C کے مطابق بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے:

گوشوارے غلط یا گمراہ کن بھرنے کی صورت میں تنخواہ کے 75 فیصد کے مساوی بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

جرمانہ عائد ہونے کے بعد اگر اسے بروقت جمع نہ کرایا گیا تو 1,000 روپے یومیہ مزید اضافی جرمانہ لاگو ہوگا۔

ایف بی آر حکام نے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی کارروائی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیے اپنے تمام واقعی اثاثے اور آمدن شفاف طریقے سے ظاہر کریں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.