• Home  
  • پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف میں اہم تعیناتی
- پاکستان

پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف میں اہم تعیناتی

اسلام آباد (7 اکتوبر 2026): وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کی افسر مریم کیانی کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) میں سینئر ایڈوائزر مقرر کر دیا۔ مریم کیانی کو 3 سال کیلیے آئی ایم ایف میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کی افسر اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سینئر ایڈوائزر ہوں […]

اسلام آباد (7 اکتوبر 2026): وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کی افسر مریم کیانی کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) میں سینئر ایڈوائزر مقرر کر دیا۔

مریم کیانی کو 3 سال کیلیے آئی ایم ایف میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کی افسر اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سینئر ایڈوائزر ہوں گی۔ اس سے قبل وہ فنانس ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھیں۔

مریم کیانی کی آئی ایم ایف واشنگٹن ڈی سی میں تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ہوگی۔ ان کی تعیناتی کا اطلاق چارج سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کیلیے ہوگا۔

تین سالہ ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر مریم کیانی اپنے عہدے سے خودکار طور پر ریلیو ہو جائیں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی آئی ایم ایف میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.