• Home  
  • بسنت2027،میاں نواز شریف نے پتنگوں او ر ڈور کے سیمپلز منگوا لئے
- پاکستان

بسنت2027،میاں نواز شریف نے پتنگوں او ر ڈور کے سیمپلز منگوا لئے

مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بسنت 2027 کے تہورا کو اچھے روایتی انداز اوربھرپور طریقہ سے منانے کیلئے پتنگوں و ڈور کے سیمپلز منگوا لیے۔ ذرائع کے مطابق 90 شاہراہ قائداعظم کے اجلاس میں بسنت کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے حکام پتنگ، […]

بسنت2027،میاں نواز شریف نے پتنگوں او ر ڈور کے سیمپلز منگوا لئے

مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بسنت 2027 کے تہورا کو اچھے روایتی انداز اوربھرپور طریقہ سے منانے کیلئے پتنگوں و ڈور کے سیمپلز منگوا لیے۔

ذرائع کے مطابق 90 شاہراہ قائداعظم کے اجلاس میں بسنت کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے حکام پتنگ، ڈور، گڈی کے نمونے لے کر اجلاس میں پہنچ گئے ۔میاں نواز شریف منظور شدہ سائز کے پتنگوں و ڈور کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کائٹ فلائنگ کی مختلف ایسوسی ایشنز کو بھی بلا لیا گیا ،بسنت کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے۔میاں نواز شریف “لہر پراجیکٹ” کے اجلاس کی صدارت کے لئے 90 شاہراہ قائداعظم میں موجود ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.