• Home  
  • پنجاب سے خطرناک انڈین ایجنٹ سمیت 13 دہشت گرد گرفتار
- پاکستان

پنجاب سے خطرناک انڈین ایجنٹ سمیت 13 دہشت گرد گرفتار

پنجاب(3 اکتوبر 2026): سی ٹی ڈی کے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سخت کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ صوبے بھر میں […]

پنجاب سے خطرناک انڈین ایجنٹ سمیت 13 دہشت گرد گرفتار

پنجاب(3 اکتوبر 2026): سی ٹی ڈی کے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سخت کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ صوبے بھر میں سی ٹی ڈی کے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد واجد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹرز اور فیوز وائر برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف 13 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ صوبے بھر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے رواں ہفتے 1,595 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران 55 ہزار 416 افراد کو چیک کیا گیا اور 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.