• Home  
  • صومالیہ میں گاروے اسپتال سے ڈسچارج پاکستانیوں کی پہلی ویڈیو
- دنیا

صومالیہ میں گاروے اسپتال سے ڈسچارج پاکستانیوں کی پہلی ویڈیو

کراچی: صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چار پاکستانیوں کو گاروے جنرل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے چاروں زخمی پاکستانی طبی امداد کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں، اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کریو ممبر امین بن شمس نے بتایا کہ وہ بالکل فٹ ہیں اور پاکستان آنے […]

صومالیہ میں گاروے اسپتال سے ڈسچارج پاکستانیوں کی پہلی ویڈیو

کراچی: صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چار پاکستانیوں کو گاروے جنرل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے

چاروں زخمی پاکستانی طبی امداد کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں، اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کریو ممبر امین بن شمس نے بتایا کہ وہ بالکل فٹ ہیں اور پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق بندر بیلا میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد چاروں پاکستانی گاروے بندر بیلا سے روانہ ہوئے، اور انھیں ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا پہنچایا گیا۔ امین بن شمس، عقیل خان، یاسر خان اور عثمان غنی اتوار کو کراچی پہنچیں گے۔

کریو ممبر یاسر خان اور امین بن شمس کا تعلق کراچی سے ہے، عقیل خان مردان اور عثمان غنی ساہیوال کے رہائشی ہیں، چاروں پاکستانیوں کو ادیس ابابا میں مقامی ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس 21 اپریل کو عمان سے صومالیہ جانے والے آئل ٹینکر کو صومالی قزاقوں نے صومالیہ کے نیم خود مختار علاقے پنٹ لینڈ کے ساحل کے قریب اغوا کر کے اس کے عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔

عملے میں 10 پاکستانی افراد بھی شامل تھے، چار روز قبل 29 ستمبر کو صومالیہ کی پنٹ لینڈ میری ٹائم پولیس فورس نے جہاز کو آزاد کرانے کے لیے ایک بڑا آپریشن کیا۔ تاہم، فورسز کی کارروائی سے ٹھیک پہلے قزاقوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اس کے نتیجے میں تین پاکستانی ملاحوں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.