• Home  
  • کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کا خونی تصادم: 6 افسران و اہلکار معطل
- پاکستان

کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کا خونی تصادم: 6 افسران و اہلکار معطل

لاہور(2 اکتوبر 2026): لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 30 ستمبر کو قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں ایک سزا یافتہ قیدی جاں بحق ہو گیا جبکہ فرائض میں غفلت اور نااہلی برتنے پر چھ افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ پرتشدد واقعہ کوٹ […]

کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کا خونی تصادم: 6 افسران و اہلکار معطل

لاہور(2 اکتوبر 2026): لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 30 ستمبر کو قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں ایک سزا یافتہ قیدی جاں بحق ہو گیا جبکہ فرائض میں غفلت اور نااہلی برتنے پر چھ افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ پرتشدد واقعہ کوٹ لکھپت جیل کے کچن ایریا میں پیش آیا جہاں دو مختلف گروپوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے خونی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی تھی۔ تصادم کے دوران قیدیوں نے خود ساختہ کٹر کا استعمال کیا جس کے حملے سے سزا یافتہ قیدی محمد اشرف شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کے فوری بعد زخمی قیدیوں کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تاہم محمد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صبح ساڑھے نو بجے دم توڑ گیا۔

واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات اور رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ افسران اور اہلکاروں کو نوے روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں انچارج کچن، انچارج سینٹرل ٹاور، دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، ایک چیف وارڈر اور تین وارڈرز شامل ہیں۔

دوسری جانب جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور سپرنٹنڈنٹ کے کردار کے حوالے سے بھی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ مزید کارروائی کے لیے سیکریٹری داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.