• Home  
  • ایف بی آر نے 9.41 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑلیا
- پاکستان

ایف بی آر نے 9.41 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑلیا

اسلام آباد:ایف بی آر نے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں 9.41ارب روپے کا فراڈ پکڑلیا، غیر واضح اثاثے ظاہر شدہ دولت میں شامل کر کے جائز بنانے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں 9.41 ارب روپے کی مبینہ بے ضابطگی اور فراڈ کا سراغ لگا […]

اسلام آباد:ایف بی آر نے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں 9.41ارب روپے کا فراڈ پکڑلیا، غیر واضح اثاثے ظاہر شدہ دولت میں شامل کر کے جائز بنانے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں 9.41 ارب روپے کی مبینہ بے ضابطگی اور فراڈ کا سراغ لگا لیا۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہپ ٹیکس دہندگان نے پرانی ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں غیرقانونی ترامیم کرکے غیر واضح اثاثوں کو ظاہر شدہ دولت میں شامل کرنے اور انہیں قانونی حیثیت دینے کی کوشش کی۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ یہ معاملہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے PRAL کے تعاون سے بے نقاب کیا۔

تجزیے کے دوران 85 ایسے ٹیکس دہندگان کی نشاندہی کی گئی، جنہوں نے مارچ 2025 سے جون 2026 کے دوران اپنی پرانی ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں ترامیم کیں۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس سال 2014 سے 2019 کی ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں نقد رقم، سونا، پرائز بانڈز اور جائیدادیں شامل کی گئیں۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 116(3) کے تحت پانچ سال گزرنے کے بعد ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ترمیم کی اجازت نہیں ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ لاہور کے ایک ٹیکس دہندہ نے 10 کروڑ 28 لاکھ روپے کے فرضی فنڈز ظاہر کیے، جنہیں سات جائیدادوں کی خریداری کا جواز بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں اس معاملے پر 48 فوجداری انکوائریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت فوجداری مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر واضح دولت کو قانونی حیثیت دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے معاملات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.