• Home  
  • پاکستان میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگ سکتی ہے یا نہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا
- Uncategorized

پاکستان میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگ سکتی ہے یا نہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

اسلام آباد : پاکستان میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے حوالے سے پی ٹی اے کا جواب سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی […]

اسلام آباد : پاکستان میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے حوالے سے پی ٹی اے کا جواب سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنا جامع تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا کوئی قانون نہیں ہے اور نہ ہی اتھارٹی اپنے قانونی دائرہ کار سے تجاوز کر کے عمر کی تصدیق کا نظام بنا سکتی ہے

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانے کے لیے نیا قانونی اور پالیسی فریم ورک تشکیل دینا انتہائی ضروری ہے۔

جواب میں بتایا گیا کہ پی ای سی اے ترمیمی ایکٹ کے تحت ‘سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی’ قائم کی جا رہی ہے، جبکہ سائبر کرائمز اور اخلاق باختہ مواد کے خلاف کارروائی اب این سی سی آئی اے بنیادی مینڈیٹ ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ ب تک 17 لاکھ 89 ہزار سے زائد لنکس کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 15 لاکھ 77 ہزار سے زائد غیر قانونی یو آر ایلز بلاک کیے جا چکے ہیں، جس کے ساتھ مواد بلاک کرنے کی کامیابی کی شرح 88.20 فیصد رہی۔

سوشل میڈیا کمپنیاں نہ پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی مقامی قوانین کی پابند ہیں جبکہ ایچ ٹی ٹی پی ایس انکرپشن کی وجہ سے انفرادی مواد کو بلاک کرنا تکنیکی طور پر ناممکن ہو چکا ہے۔

کمپنیوں سے مقامی تعمیل اور گریوانس آفیسر کی تعیناتی کی درخواست کی گئی لیکن ان کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل نہیں ملا۔

پی ٹی اے کے مطابق یونیسیف، ٹک ٹاک، میٹا اور جی ایس ایم اے کے اشتراک سے آگاہی مہمات جاری ہیں، جبکہ بچوں پر آن لائن مظالم اور استحصال کی رپورٹس کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن بھی فعال ہے۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام پر پاکستانی صارفین کے لیے خصوصاً ‘ٹین اکاؤنٹس’ کا باضابطہ اجرا کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے استدعا کی ہے کہ قانونی دائرہ کار سے باہر مانگی گئی ریلیف کی حد تک اس درخواست کو خارج کیا جائے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.