• Home  
  • اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ مدار میں داخل، آسمان پر دلکش مناظر
- ٹیکنالوجی

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ مدار میں داخل، آسمان پر دلکش مناظر

امریکی ریاست ٹیکساس سے اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے جب خلا کی جانب اڑان بھری تو آسمان پر پھیلے دلکش رنگوں نے اس منظر کو کسی خوابناک کینوس میں بدل دیا۔ اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کی اڑان کے دوران آسمان پر سرخ، نارنجی اور نیلگوں روشنیوں کا حسین امتزاج ایک طلسماتی […]

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ مدار میں داخل، آسمان پر دلکش مناظر

امریکی ریاست ٹیکساس سے اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے جب خلا کی جانب اڑان بھری تو آسمان پر پھیلے دلکش رنگوں نے اس منظر کو کسی خوابناک کینوس میں بدل دیا۔

اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کی اڑان کے دوران آسمان پر سرخ، نارنجی اور نیلگوں روشنیوں کا حسین امتزاج ایک طلسماتی منظر پیش کرتا رہا جسے دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے اور اس یادگار منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

اس تاریخی سفر کے دوران اسٹار شپ نے پہلی بار کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار تک پہنچنے کا اہم سنگِ میل بھی عبور کر لیا۔ تاہم پرواز کے دوران تین مرکزی انجنوں میں سے ایک وقت سے پہلے بند ہو گیا، جس کی وجہ سے مشن کی کامیابی پر کچھ دیر کے لیے خدشات پیدا ہو گئے۔

انجینئرز نے فوری طور پر دیگر انجنوں کی مدد سے راکٹ کو مدار تک پہنچانے میں تو کامیابی حاصل کر لی، لیکن انجن میں پیش آنے والی خرابی کے باعث تقریباً 10 گھنٹے پر مشتمل طویل مشن کو محض تین گھنٹے بعد ہی ختم کرنا پڑا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.