• Home  
  • میئر کراچی کا شہریوں کیلئے بڑا اعلان
- پاکستان

میئر کراچی کا شہریوں کیلئے بڑا اعلان

کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 28 ستمبر کو شہریوں سے براہ راست رابطے کیلئے ای کچہری کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے بلدیاتی مسائل کے فوری حل کے لیے شہریوں سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر 28 ستمبر کو ‘ای کچہری’ منعقد […]

میئر کراچی کا شہریوں کیلئے بڑا اعلان

کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 28 ستمبر کو شہریوں سے براہ راست رابطے کیلئے ای کچہری کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے بلدیاتی مسائل کے فوری حل کے لیے شہریوں سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر 28 ستمبر کو ‘ای کچہری’ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

ای کچہری کے دوران میئر کراچی پیر کے روز سہ پہر 3:00 بجے سے ساڑھے 3:00 بجے تک آدھے گھنٹے کے لیے شہریوں کی بلدیاتی شکایات براہ راست سنیں گے۔

شہری اپنے علاقوں کے بلدیاتی مسائل، صفائی، سڑکوں کی مرمت اور پانی و سیوریج سے متعلق شکایات کے لیے مخصوص ہیلپ لائن نمبرز پر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

شہری 021-99216727 پر شکایات درج کراسکتے ہیں، جبکہ ای کچہری کے دوران 021-99215125 اور 021-99215126 پر بھی رابطہ کیا جاسکے گا۔

میئر کراچی نے کہا ہے کہ ای کچہری میں موصول ہونے والے جو مسائل موقع پر حل طلب ہوں گے انہیں فوری حل کیا جائے گا، جبکہ فوری غور طلب دیگر سنگین مسائل کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.