• Home  
  • اسلام آباد میں مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل شروع، 24 اکاؤنٹس کھول دیے گئے
- پاکستان

اسلام آباد میں مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل شروع، 24 اکاؤنٹس کھول دیے گئے

اسلام آباد : اسلام آباد میں مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل شروع ہوگیا، اب تک 24 اکاؤنٹس کھول دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے نجی بینک کا دورہ کیا، جہاں بینک عملے نے انہیں مدارس کے اکاؤنٹس کھولنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ علامہ […]

اسلام آباد میں مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل شروع، 24 اکاؤنٹس کھول دیے گئے

اسلام آباد : اسلام آباد میں مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل شروع ہوگیا، اب تک 24 اکاؤنٹس کھول دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے نجی بینک کا دورہ کیا، جہاں بینک عملے نے انہیں مدارس کے اکاؤنٹس کھولنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد میں اب تک مدارس کے 24 بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں، مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھلنا ایک بڑی کامیابی ہے، جبکہ اکاؤنٹ کھولنے کا عمل انتہائی آسان ہے۔

انہوں نے مدارس کے اکاؤنٹس کھولنے میں تعاون پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ مدرسہ کسی بھی نظام کے تحت رجسٹرڈ ہو، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، مدارس کی ترویج، اشاعت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اسلام آباد کے تمام مدارس کو بینک اکاؤنٹس کھلنے پر مبارکباد بھی دی۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مدارس سے متعلق قانون سازی جاری ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی قانون سازی کا عمل جاری ہے۔

پنجاب میں مدارس سے متعلق قانون سازی کا عمل سب سے آگے ہے اور امید ہے کہ پنجاب میں یہ عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.