حکومت پنجاب نےطلباء کی ای بائیک ویری فکیشن کیلئے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن کو ای بائیک ویری فکیشن کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، جو سکول سربراہان اور پرنسپلز سے طلباءکے ڈیٹا کی تصدیق کرائیں گے۔
ترجمان کے مطابق طلباءکا ڈیٹا سرکاری ریکارڈ کے مطابق چیک کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ ای بائیک کیلئے صرف زبانی معلومات یا غیر مصدقہ دعوے کی بنیاد پر تصدیق نہیں کی جائے گی۔
ویری فکیشن کے دوران تمام ممکنہ غلطیوں اور تضادات کی نشاندہی کرنا بھی لازمی ہوگی۔
حکام نے ای بائیک ویری فکیشن کا عمل مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

