• Home  
  • زیورات کے ڈبوں میں منشیات چھپا کر دبئی جانے والے میاں بیوی ایئرپورٹ پر گرفتار
- پاکستان

زیورات کے ڈبوں میں منشیات چھپا کر دبئی جانے والے میاں بیوی ایئرپورٹ پر گرفتار

کراچی : زیورات کے ڈبوں میں منشیات چھپا کر دبئی جانے والے میاں بیوی کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر دبئی جانے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ کسٹمز حکام نے […]

زیورات کے ڈبوں میں منشیات چھپا کر دبئی جانے والے میاں بیوی ایئرپورٹ پر گرفتار

کراچی : زیورات کے ڈبوں میں منشیات چھپا کر دبئی جانے والے میاں بیوی کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر دبئی جانے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

کسٹمز حکام نے ملزمان کے سامان سے 20 لاکھ روپے مالیت کی 580 گرام چرس برآمد کی، جو انتہائی مہارت سے زیورات کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔

فلائٹ (FZ-330) کے ذریعے دبئی جانے والے اس جوڑے کے سامان کی اسکیننگ کے دوران کسٹمز کے اسکینر آپریٹر نے مشکوک اشیا کی نشاندہی کی، جس پر تفصیلی تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہوئی۔

قانونی چارہ جوئی: پاکستان کسٹمز نے منشیات تحویل میں لے کر میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور منشیات کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے چھان بین جاری ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.