• Home  
  • خاتون پولیس اہلکار نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ بیان کے بعد واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا
- پاکستان

خاتون پولیس اہلکار نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ بیان کے بعد واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا

جیکب آباد(18 ستمبر 2026): خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے دیے گئے سنگین بیان کے بعد خودکشی کے واقعے نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ چند روز قبل ڈیوٹی کے دوران خاتون پولیس اہلکار زیبا لاشاری نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی، تاہم بروقت فوری طبی […]

خاتون پولیس اہلکار نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ بیان کے بعد واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا

جیکب آباد(18 ستمبر 2026): خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے دیے گئے سنگین بیان کے بعد خودکشی کے واقعے نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

چند روز قبل ڈیوٹی کے دوران خاتون پولیس اہلکار زیبا لاشاری نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی، تاہم بروقت فوری طبی امداد فراہم کیے جانے کے باعث اس کی جان بچا لی گئی تھی۔

واقعے کی تفتیش کے دوران متاثرہ خاتون اہلکار نے انکشاف کیا کہ قاسم لاشاری نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر ڈی سی آفس کے قریب ایک مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ اس گھناؤنے فعل میں اس کے ساتھی گلزار احمد لاشاری نے معاونت کی۔

متاثرہ خاتون اہلکار کی مدعیت اور درخواست پر سول لائن پولیس نے دونوں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.