مریدکے (18 ستمبر 2026): سسرالیوں نے جھگڑے کے بعد تین بچوں کی ماں کو تیزاب پلا دیا پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
نیوز کے مطابق مریدکے کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں سفاکانہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں سسرالیوں نے جھگڑے کے بعد بہو شازیہ جو تین بچوں کی ماں بھی ہے، کو زبردستی تیزاب پلا دیا۔
تیزاب پلانے سے شازیہ کی حالت غیر ہو گئی اور اس کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے خاتون کے شوہر سرفراز کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب متاثرہ خاتون کے بھائی وسیم نے بتایا کہ ان کی بہن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ لاہور جنرل اسپتال میں داخل ہے۔

