• Home  
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
- Uncategorized

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 6773 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ […]

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 6773 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے ہوگئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ہے، 79 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4347 ڈالر ہوگئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 140 روپے اضافے کے ساتھ 6942 روپے ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.