• Home  
  • جوز بٹلر نے ٹی 20 میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
- Uncategorized

جوز بٹلر نے ٹی 20 میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف ساؤتھیمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ انہوں […]

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف ساؤتھیمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اس اننگز کی بدولت بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کے رنز 161 میچوں میں 4292 ہو گئے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے رنز 4231 رنز تھا۔

فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم 145 میچوں میں 4596 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی 4188 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے، 255 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 19 اوورز میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.