نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر مارک چیپمین نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے فل ٹائم سینٹرل کنٹریکٹ ٹھکرا دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں دسمبر میں کھیلنے کا معاہدہ طے پانے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ عارضی سینٹرل کنٹریکٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیپمین نے فل ٹائم کنٹریکٹ سے دستبردار ہو کر فن ایلن، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے اور ٹم سیفرٹ کے ساتھ عارضی معاہدہ اختیار کریا ہے۔
یہ سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بجائے بی بی ایل میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔
چیپمین نومبر میں بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی وائٹ بال سیریز میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد بی بی ایل کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں کیریئر کے دوران تعاون کرنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کا مشکور ہوں، آنے والی بھارت کی سیریز ایسی ہے جس کے لیے ہم تمام کھلاڑی واقعی پرجوش ہیں، اس سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔
رواں سال کے اوائل میں جب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ابتدائی کنٹریکٹ لسٹ کو حتمی شکل دی تھی تو چیپمین نے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے زیر غور نہ آنے کی بھی درخواست کی تھی۔

