• Home  
  • قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی
- تجارت

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد : قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی، بیشتر اسکیموں کی شرحِ منافع میں کمی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت نے مختلف سیونگ اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں رد و بدل کر دیا ہے بیشتر اسکیموں کے منافع میں کمی کی گئی ہے جبکہ […]

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد : قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی، بیشتر اسکیموں کی شرحِ منافع میں کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت نے مختلف سیونگ اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں رد و بدل کر دیا ہے بیشتر اسکیموں کے منافع میں کمی کی گئی ہے جبکہ صرف ایک سالہ شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کی شرح میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع 36 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 12.60 فیصد ہوگئی۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع بھی 36 بیسس پوائنٹس کمی سے 11.16 فیصد کردی گئی، جبکہ اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ کی شرحِ منافع 30 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 10.90 فیصد ہوگئی۔

تین ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع 26 بیسس پوائنٹس کمی سے 10.86 فیصد جبکہ چھ ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع 28 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 10.86 فیصد ہوگئی۔

دوسری جانب ایک سالہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع میں 11 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد یہ شرح 11.28 فیصد ہوگئی۔

نئی شرحوں کا اطلاق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر ہوگا، جس سے ہدف شدہ سرمایہ کاروں بالخصوص فکسڈ انکم والے افراد کی آمدن پر اثر پڑے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.