• Home  
  • پاکستان کے حمزہ راجا نے ’’مسٹر یونیورس 2026‘‘ کا ٹائٹل جیت لیا
- پاکستان

پاکستان کے حمزہ راجا نے ’’مسٹر یونیورس 2026‘‘ کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی (7 ستمبر 2026): پاکستان کے ایتھلیٹ حمزہ راجا نے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیرِ اہتمام مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ منعقد ہوئی، جس میں دنیا کے 26 ممالک سے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ […]

پاکستان کے حمزہ راجا نے ’’مسٹر یونیورس 2026‘‘ کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی (7 ستمبر 2026): پاکستان کے ایتھلیٹ حمزہ راجا نے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیرِ اہتمام مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ منعقد ہوئی، جس میں دنیا کے 26 ممالک سے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

اس چیمپئن شپ میں واپڈا کے ایتھلیٹ حمزہ راجا نے مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔

واپڈا ترجمان کے مطابق حمزہ راجا نے شاندار کارکردگی کے نتیجے میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کا پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔

اس کے ساتھ ہی حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ واپڈا ترجمان نے حمزہ راجہ کی کامیابی کو پاکستان کے لیے اہم اعزاز قرار دیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.