• Home  
  • راولپنڈی میں 21 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا
- Uncategorized

راولپنڈی میں 21 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

راولپنڈی : ڈھوک رتہ میں 21 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک رتہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، گولیاں لگنے سے اکیس سال کی لڑکی جاں بحق […]

راولپنڈی : ڈھوک رتہ میں 21 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک رتہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، گولیاں لگنے سے اکیس سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 21 سالہ صبا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہتھا کہ مقتولہ کو گزشتہ رات فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا اور اس واقعے کو چھپانے کی کوشش بھی کی گئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعے کے بعد مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

پولیس مختلف پہلوؤں سے معاملے کی باقاعدہ تفتیش کر رہی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.