کوئٹہ : ایئرپورٹ روڈ پر واقع مسلم آباد میں فائرنگ کرکے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی کو قتل کردیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر واقع مسلم آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا تھا ملزمان نے تاجر صلاح الدین نورزئی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کے سامنے موجود تھے۔
پولیس اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول تاجر کے بیٹے کو چند ماہ قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اس واقعے کے بعد تاجر برادری میں شدید تشویش پھیل گئی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ کے قریب مسلم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تاجر صلاح الدین نور زئی کو گھر کے سامنے نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول تاجر کے بیٹے کو بھی چند ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

