• Home  
  • آج اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا: بابر اعظم
- کھیل

آج اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا: بابر اعظم

برطانیہ(3 ستمبر 2026): قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے برطانوی کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد دلچسپ انداز میں ان کی تعریف کی ہے۔ برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کلیرنس ہاؤس میں ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے […]

آج اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا: بابر اعظم

برطانیہ(3 ستمبر 2026): قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے برطانوی کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد دلچسپ انداز میں ان کی تعریف کی ہے۔

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کلیرنس ہاؤس میں ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران کنگ چارلس نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں امن اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے بعد اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انتہائی خوشگوار انداز میں کہا کہ ’آج اصلی کنگ سے مل کر بہت اچھا لگا۔‘

بابر اعظم کے اس برجستہ جملے کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے، کیونکہ کرکٹ کے میدان میں مداح اکثر انہیں ’کنگ بابر‘ کے لقب سے پکارتے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے برطانوی بادشاہ کے ساتھ اس ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا۔ملاقات کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کنگ چارلس کو ایک خصوصی کرکٹ بیٹ بھی تحفے کے طور پر پیش کیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.