• Home  
  • بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
- تجارت

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے درآمد شدہ موبائل فونز پر عائد ٹیکسز کے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر ٹیکس کم کرنے کی سفارش کردی۔ رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتوں کے تعین اور […]

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے درآمد شدہ موبائل فونز پر عائد ٹیکسز کے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر ٹیکس کم کرنے کی سفارش کردی۔

رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتوں کے تعین اور ٹیکسز کے طریقہ کار پر غور کیا گیا،اجلاس میں کمیٹی نے کسٹمز حکام کو درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکسز سے متعلق مؤثر میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی اور ایف بی آر و ٹیرف کمیشن سے موبائل فونز پر ٹیکس کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

 قائمہ کمیٹی نے فوری طور پر درآمد شدہ موبائل فونزپرٹیکس کم کرنے کی سفارش کر دی۔

 حکام ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیکس لگانا یا ختم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، جبکہ پی ٹی اے حکام کے مطابق پاکستان میں 35 کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کررہی ہیں۔

 سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ اس بات پر بھی غور کرنا ہوگا کہ موبائل فونز پر ٹیکس عائد کرنا چاہیے یا نہیں، سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ حکومت محصولات عائد کرکے عوام کے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے اور استحصال کے بجائے کاروبار میں سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

 سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کی پالیسیاں طویل المدتی نہیں ہیں۔

 دوسری جانب سیکریٹری کابینہ کامران علی نے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں ہمارے نظام میں انقلاب برپا کررہی ہیں. 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.