• Home  
  • اوقاتِ کار تبدیل ! یکم اگست سے طلبا کو صبح کتنے بجے پہنچنا ہوگا؟
- پاکستان

اوقاتِ کار تبدیل ! یکم اگست سے طلبا کو صبح کتنے بجے پہنچنا ہوگا؟

کراچی : سندھ بھر کے سرکاری کالجوں کے لئے مارننگ اور ایوننگ شفٹ کے نئے اوقاتِ کار جاری کردیئے، جو یکم اگست سے صوبے بھر میں مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مبابق محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری کالجوں کے لیے نئے اوقاتِ کار جاری کرتے […]

اوقاتِ کار تبدیل ! یکم اگست سے طلبا کو صبح کتنے بجے پہنچنا ہوگا؟

کراچی : سندھ بھر کے سرکاری کالجوں کے لئے مارننگ اور ایوننگ شفٹ کے نئے اوقاتِ کار جاری کردیئے، جو یکم اگست سے صوبے بھر میں مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مبابق محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری کالجوں کے لیے نئے اوقاتِ کار جاری کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جس کے تحت مارننگ اور ایوننگ شفٹوں کے لیے الگ الگ شیڈول مقرر کیا گیا ہے۔

تبدیل شدہ تعلیمی کیلنڈر اور شیڈول کے تحت اب سرکاری کالجوں میں مارننگ شفٹ (پیر، جمعرات اور ہفتہ) کلاسز کا آغاز صبح 8:30 بجے ہوگا جبکہ چھٹی دوپہر 1:30 بجے ہوگی جبکہ شام کی شفٹ کے کالجز دوپہر 3:00 بجے سے رات 7:00 بجے تک کام کریں گے۔

محکمہ تعلیم نے جمعہ کے دن کے لیے کلاسز کے خصوصی اوقات کا بھی اعلان کیا ہے، جمعہ کے روز صبح 8:30 بجے شروع ہو کر دوپہر 11:30 بجے تک جاری رہے گی جبکہ دوپہر 2:30 بجے سے لے کر شام 5:00 بجے تک فعال رہے گی۔

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے مطابق یہ نیا ٹائم ٹیبل یکم اگست سے صوبے بھر میں مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائے گا۔

تمام سرکاری کالجوں کے پرنسپلز اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اپ ڈیٹ شدہ اوقاتِ کار کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.