• Home  
  • نامور سینئر بھارتی کرکٹراجنکیا رہانے کا اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان!
- کھیل

نامور سینئر بھارتی کرکٹراجنکیا رہانے کا اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان!

دہلی (31 جولائی 2026): بھارت کے معروف کرکٹر نے اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین بیٹر اجنکیا رہانے نے اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کرکٹنگ حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔ بیٹر نے […]

نامور سینئر بھارتی کرکٹراجنکیا رہانے کا اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان!

دہلی (31 جولائی 2026): بھارت کے معروف کرکٹر نے اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین بیٹر اجنکیا رہانے نے اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کرکٹنگ حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔

بیٹر نے انٹرنیشنل کے ساتھ آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی الوداع کہہ دیا ہے۔
اجنکیا رہانے جنہوں نے بھارت کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کی اور 85 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

تاہم وہ کئی سال سے قومی سلیکٹرز کو اپنی کارکردگی سے متاثر نہیں کر پا رہے تھے، اس لیے کسی بھی فارمیٹ میں انہیں منتخب نہیں کیا جا رہا تھا۔

اجنکیا نے تین سال سے ٹیسٹ میں، 8 سال سے ون ڈے اور 10 سال سے کسی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔ تاہم وہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی قیادت کر رہے تھے جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ بھی باقاعدگی سے کھیل رہے تھے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ آخری ایک روزہ میچ 2018 میں انگلینڈ اور آخری ٹی 20 میچ کھیلنے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے تھے۔

اجنکیا رہانے نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر چیز کا ایک آغاز اور اختتام ہوتا ہے اور اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا یہی درست وقت ہے۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.