گلاسکو (31 جولائی 2026): کامن ویلتھ گیمز میں جیولین تھرو ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جا رہا ہے قومی ہیرو ارشد ندیم اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے اتریں گے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں جیولین تھرو ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ قومی ہیرو ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اس موقع پر قوم سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کر دی ہے۔
عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ آج رات 12:15 پر جیولین تھرو کا فائنل کھیلا جائے گا۔
قومی ہیرو نے کہا کہ میری جیت پاکستان کی جیت ہے۔ عوام میرے لیے دعا کریں کہ فائنل میں اچھا کھیل سکوں اور اس بار بھی گولڈ میڈل پاکستان کے نام کر سکوں۔
Alhamdulillah! By the grace of Allah, I’ve qualified for the Commonwealth Games final. Thank you all for your constant love, support, and prayers.
Please keep me in your duas for tomorrow’s final at 8:15 PM (UK time) / 12:15 AM (Pakistan time).
In’Sha’Allah, I’ll give my best… pic.twitter.com/RyZmnIMacx
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) July 30, 2026
گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن ارشد ندیم نے 78.63 میٹر کی تھرو کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا 79.61 میٹر کی تھرو کر کے پانچویں نمبر پر رہے۔ پاکستان کے یاسر سلطان کوالیفائی کرنے میں ناکام تہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں ارشد نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

