• Home  
  • آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا
- کھیل

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے کریں گے۔ ورلڈ کپ کے میچز 12 گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ وینیوز میں جنوبی افریقا کے […]

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے کریں گے۔

ورلڈ کپ کے میچز 12 گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ وینیوز میں جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کا ایک گراؤنڈ شامل ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

14 ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 میں جگہ بنائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ، 2009 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2023 میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ زمبابوے اور نمیبیا نے حال ہی میں انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی کی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.