• Home  
  • کراچی اور گوادر کو وفاق کا حصہ ہونا چاہیے، خواجہ آصف کی انتظامی یونٹ کی تجویز
- پاکستان

کراچی اور گوادر کو وفاق کا حصہ ہونا چاہیے، خواجہ آصف کی انتظامی یونٹ کی تجویز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں کراچی اور گوادر کو صوبوں کے بجائے فیڈریشن (وفاق) کا حصہ ہونا چاہیے۔ نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں خواجہ آصف نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے متعلق موضوع پہلے ہی زیر […]

کراچی اور گوادر کو وفاق کا حصہ ہونا چاہیے، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں کراچی اور گوادر کو صوبوں کے بجائے فیڈریشن (وفاق) کا حصہ ہونا چاہیے۔

نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں خواجہ آصف نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے متعلق موضوع پہلے ہی زیر بحث ؤ چکا ہے، مارڈرن ڈیموکریسی میں لوکل گورنمنٹ کا ڈھانچہ بہت سے کام کرتا ہے، 80 کی دہائی میں لوکل گورنمنٹ دوبارہ بحال ہوئیں، اس وقت صوبائی اور وفاقی سطح پر قیادت اسی لوکل نظام کا تسلسل ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی میں گراس روٹ لیول پر بلدیاتی نظام مربوط نہیں ہے، لوکل گورنمنٹ نظام کی شکل کیا ہونی ہے اس پر بحث ہوگی، بلدیاتی نظام سے بہت سے وسائل نچلی سطح پر منتقل ہوں گے تو عوام کی خدمت اچھے سے ہو سکے گی، پنجاب میں بھی اس وقت بلدیات کے الیکشن نہیں ہوئے۔

ملک کا کوئی بھی صوبہ صوبائیت کے نام پر نہیں ہونا چاہیے

انہوں نے کہا کہ ملک کا کوئی بھی صوبہ صوبائیت کے نام پر نہیں ہونا چاہیے، صوبوں میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس ہونے چاہییں جیسے کہ ڈی جی خان کو کسی اور شہر کے ساتھ ملا سکتے ہیں، لسانی بنیاد پر صوبے بنائیں گے تو نیا پنڈورا باکس کھلے گا، میرے خیال میں نئے انتظامی یونٹس بننا پاکستان کیلیے اچھا شگون ہوگا، لوگوں کی ذاتی رائے پر نہیں جا رہا بلکہ میں وہ بات کر رہا ہوں جو عملاً ملک کیلیے فائدہ مند ہو، ایسا نظام بنانا چاہیے جو موجودہ اور 50 سال کی ضرورتوں کے مطابق چل سکے۔

اس وقت ملک میں ہائبرڈ ماڈل ہے

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں ہائبرڈ ماڈل ہے، ہائبرڈ نظام ہی سسٹم میں تبدیلی کی گارنٹی ہے، بہت سے بڑے فیصلے اسی کے تحت اگلے دو تین ماہ میں ہو جائیں گے، صوبوں کی بات تو بڑے عرصے سے ہو رہی ہے مگر محسن نقوی کی حمایت اتنی اہم کیوں؟ کیا سیاسی جماعتیں فعال لوکل نظام بنائیں گی یا اپنی بادشاہتوں سے ہاتھ دھوئیں گی؟

خواجہ آصف نے کہا کہ ہائبرڈ سسٹم کی کامیابی یہی ہوگی کہ ملک میں مضبوط بلدیاتی نظام اور نئے صوبے ہوں، 4 سے 5 ماہ میں یہ چیزیں ہو جائیں تو نیا نظام آ سکتا ہے، ہائبرڈ سسٹم کی کامیابی سے ملک میں سیاسی استحکام بھی آئے گا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.