• Home  
  • احتجاج میں شدت پسند اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد شامل ہو چکے ہیں، سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر
- پاکستان

احتجاج میں شدت پسند اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد شامل ہو چکے ہیں، سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر

مظفر آباد (28 جولائی 2026): آزاد جموں و کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شدت پسند اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد شامل ہو چکے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیر محمد راشد حنیف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر اب پُرامن احتجاج کرنے والے نہیں بلکہ مسلح دہشتگرد بن […]

احتجاج میں شدت پسند اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد شامل ہو چکے ہیں، سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر

مظفر آباد (28 جولائی 2026): آزاد جموں و کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شدت پسند اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد شامل ہو چکے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیر محمد راشد حنیف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر اب پُرامن احتجاج کرنے والے نہیں بلکہ مسلح دہشتگرد بن چکے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی، احتجاج میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد بھی شامل ہیں۔

محمد راشد حنیف نے کہا کہ شرپسند عناصر معصوم لوگوں کو گمراہ کر کے مظاہرے میں شامل کرتے ہیں، عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان سے دور رہیں، ریاست امن و امان قائم کرنے کی بنیادی ذمہ داری پوری کرے گی، یہ شرپسند بچوں اور خواتین کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے گمراہ کن سوشل میڈیا ویڈیوز بھی پھیلائی جاتی ہیں، یہ کوئی تحریک نہیں بلکہ اس میں شدت پسند اور دہشتگرد باقاعدہ شامل ہو چکے ہیں، دہشتگردوں کی احتجاج میں شمولیت سے متعلق اداروں کے پاس ثبوت ہیں، عوام شرپسندوں کی جانب سے پھیلائی گئی گمراہ کن معلومات پر اعتبار نہ کریں۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.