اسلام آباد(28 جولائی 2026): کویت کے وزیر خارجہ آج دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ کویتی وزیر خارجہ کے اس دورے کے دوران پاکستان کی دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

