• Home  
  • کراچی: بااثر ہوٹل مالک نے مزدور پر کھولتا ہوا گرم تیل پھینک دیا
- پاکستان

کراچی: بااثر ہوٹل مالک نے مزدور پر کھولتا ہوا گرم تیل پھینک دیا

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک بااثر ہوٹل مالک نے مبینہ طور پر غریب مزدور پر کھولتا ہوا گرم تیل پھینک دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان مزدور کا 17 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔ متاثرہ نوجوان نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ دکانوں کے آگے صفائی ستھرائی کا کام […]

کراچی: بااثر ہوٹل مالک نے مزدور پر کھولتا ہوا گرم تیل پھینک دیا

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک بااثر ہوٹل مالک نے مبینہ طور پر غریب مزدور پر کھولتا ہوا گرم تیل پھینک دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان مزدور کا 17 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔

متاثرہ نوجوان نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ دکانوں کے آگے صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا۔ واقعے والے دن اس نے صفائی کا کام مکمل کرنے کے بعد ہوٹل مالک سے کھانے کے لیے کچھ مانگا، جس پر مالک شدید ناراض ہو گیا۔

نوجوان کے مطابق وہ قریبی جوس والے کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ہوٹل مالک وہاں آیا، اسے دھکا دیا اور اس پر گرم تیل پھینک دیا۔ متاثرہ نوجوان نے ابتدائی طور پر شکوہ کیا کہ پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر قانونی لیٹر دے کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے نوجوان کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.