• Home  
  • امریکا کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات دینے پر کروڑوں ڈالر انعام کا اعلان
- دنیا

امریکا کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات دینے پر کروڑوں ڈالر انعام کا اعلان

واشنگٹن(7 نومبر 2026): امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 20 ملین ڈالر تک کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ سینٹ کام اور امریکی محکمۂ خارجہ کے پروگرام ریوارڈز فار جسٹس کے مطابق یہ نقد انعام ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ تنصیبات، آلات، سائنس دانوں اور دیگر […]

امریکا کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات دینے پر کروڑوں ڈالر انعام کا اعلان

واشنگٹن(7 نومبر 2026): امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 20 ملین ڈالر تک کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

سینٹ کام اور امریکی محکمۂ خارجہ کے پروگرام ریوارڈز فار جسٹس کے مطابق یہ نقد انعام ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ تنصیبات، آلات، سائنس دانوں اور دیگر افراد سے متعلق درست معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے ہے۔

اس کے علاوہ، جوہری یا اس سے متعلقہ آلات کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق معلومات بھی اس انعام کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔

پروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد امریکی قومی سلامتی اور اس کے مفادات کا موثر تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.