• Home  
  • کراچی: 50 لڑکیوں کے موبائل لے کر فرار ہونے والا ملزم کہاں چھپا ہے؟ پولیس نے لوکیشن ٹریس کرلی
- پاکستان

کراچی: 50 لڑکیوں کے موبائل لے کر فرار ہونے والا ملزم کہاں چھپا ہے؟ پولیس نے لوکیشن ٹریس کرلی

کراچی: کراچی کے علاقے گڈاپ کے ایک فارم ہاؤس سے پچاس سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کر کے فرار ہونے والے مبینہ مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جو پولیس کے مطابق گوجرانوالہ یا کشمیر فرار ہو چکا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل چوری کے اس مقدمے میں […]

کراچی: 50 لڑکیوں کے موبائل لے کر فرار ہونے والا ملزم کہاں چھپا ہے؟ پولیس نے لوکیشن ٹریس کرلی

کراچی: کراچی کے علاقے گڈاپ کے ایک فارم ہاؤس سے پچاس سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کر کے فرار ہونے والے مبینہ مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جو پولیس کے مطابق گوجرانوالہ یا کشمیر فرار ہو چکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل چوری کے اس مقدمے میں مرکزی ملزم کے چار میں سے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مرکزی ملزم کی لوکیشن بھی ٹریس کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تکنیکی ذرائع سے ملزم کے اصل نمبر کی لوکیشن گوجرانوالہ سے ٹریس ہوئی ہے۔ دورانِ تفتیش پولیس حکام کی مرکزی ملزم کے ساتھ فون پر گفتگو بھی ہوئی ہے، تاہم فون پر بات کرتے ہوئے ملزم نے اپنی موجودگی کشمیر میں ظاہر کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے مختلف مقامات پر چھپنے کے دعووں کے باوجود اس کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.