• Home  
  • پاکستان ریلوے میں انوکھا اقدام، ٹکٹ چیکنگ کا نظام ریلوے پولیس کے سپرد، اثاثوں کی حفاظت سوالیہ نشان
- پاکستان

پاکستان ریلوے میں انوکھا اقدام، ٹکٹ چیکنگ کا نظام ریلوے پولیس کے سپرد، اثاثوں کی حفاظت سوالیہ نشان

کراچی: پاکستان ریلوے نے انوکھا قدم اٹھا لیا ہے، ٹکٹ چیکنگ کا نظام ریلوے پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے کہ مسافروں کے ٹکٹ اب ریلوے پولیس چیک کرے گی، پولیس کو حکم تو دے دیا گیا ہے تاہم پولیس اہلکاروں کے پاس نہ ٹکٹ چیکنگ […]

پاکستان ریلوے میں انوکھا اقدام، ٹکٹ چیکنگ کا نظام ریلوے پولیس کے سپرد، اثاثوں کی حفاظت سوالیہ نشان

کراچی: پاکستان ریلوے نے انوکھا قدم اٹھا لیا ہے، ٹکٹ چیکنگ کا نظام ریلوے پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے کہ مسافروں کے ٹکٹ اب ریلوے پولیس چیک کرے گی، پولیس کو حکم تو دے دیا گیا ہے تاہم پولیس اہلکاروں کے پاس نہ ٹکٹ چیکنگ ڈیوائسز ہیں، نہ ہی ان کی اس سلسلے میں کوئی ٹریننگ ہوئی ہے۔

قانون کے مطابق پولیس کا کام صرف سیکیورٹی اور اثاثوں کی حفاظت کرنا ہے، ٹکٹ کے اجرا اور چیکنگ کی ذمہ داری صرف کمرشل ڈپارٹمنٹ ریلوے کی ہے، محکمہ جاتی اختلافِ رائے کے باوجود اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تمام تھانہ انچارجوں کو ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی سخت چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹکٹ چیکنگ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار واٹس ایپ پر ’’اکبر کنٹرول‘‘ کو موجودگی دکھانے کے پابند ہوں گے، تمام ایس پیز روزانہ صبح 10 بجے اے آئی جی نارتھ کو عمل درآمد رپورٹ بھیجیں گے۔

ریلوے پولیس کراچی اور سکھر ڈویژن، ملتان اور لاہور ڈویژن، سکھر اور کوئٹہ ڈویژن اور پشاور اور راولپنڈی ڈویژن کی ٹیمیں اچانک ٹکٹ چیکنگ چھاپے ماریں گی، کسی بھی ڈویژن کا ایس ایچ او یا چوکی انچارچ تمام کام چھوڑ کر ٹیم کے ہمراہ ٹرینوں میں اچانک چیکنگ کرے گا۔

ریلوے پولیس کا ٹکٹ چیکنگ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ریلوے کے تمام ڈویژنز میں ریلوے تنصیبات اور اثاثوں کی حفاظت سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.