لاہور18ستمبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون، کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشترہسپتال میں کوابلیشن سینٹر کا دورہ کیا اور مشین کا جائزہ لیا-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پیٹ- سی ٹی سائیکلوٹرون سنٹرکا دورہ کیا- سائیکلوٹرون مشین کے پروسیجر کا معائنہ کیااورریڈیو فارماسیوٹیکل پروڈکشن لیب، فارمیسی ہاٹ لیب کادورہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے نشتر ہسپتال میں 100بیڈ پر مشتمل کینسرسنٹر کا بھی دورہ کیا- او پی ڈی،آئی سی یو اور دیگر وارڈز کے علاوہ کیموتھراپی، ریڈیوتھراپی رومز کا جائزہ لیا-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل اور سی ٹی سیمولیٹر روم کا معائنہ کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے فوکسڈ ریڈیو تھراپی لینئر ایکسلیٹرروم کا بھی معائنہ کیا – وزیراعلی مریم نوازشریف نے ملتان کینسر سنٹرمیں جدید ترین چائنزکرائیو ایبلیشن مشین کا بھی تفصیلی معائنہ کیا-اس موقع پر بتایا گیاکہ چین میں رائج کرائیو ایبلیشن مشین کے ذریعے محض سوئی استعمال کر کے کینسر رسولیوں کو ختم کردیاجاتاہے –
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کو ابلیشن مشین سے کینسر کا علاج کرانے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کی-وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات کے دوران کمالیہ کی55 سالہ مسرت ارشد کینسر کے کامیاب علاج پر فرط جذبات سے رونے لگیں – وزیراعلی مریم نواز شریف نے مسرت ارشد کو دلاسہ دیا اور کینسر سے بچاؤ پر مبارکباد پیش کی –
وزیراعلی مریم نواز شریف نے میاں چنوں کی 24 سالہ نسرین کی عیادت بھی کی اور پیار کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے نسرین کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین سے کینسر کے علاج کے لئے کو ابلیشن مشین لائی ہوں۔ اب آپ کو فکر کی ضرورت نہیں ہے،انشاء اللہ نسرین مکمل طورپر کینسر سے شفا یاب ہوجائے گی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈاکٹرز سے بات چیت کی اور عوام کی خدمت کی تلقین کی،ڈاکٹرزکی خواہش پر فوٹو بنوائے – وزیراعلی مریم نواز شریف نشتر ہسپتال میں عوام کو دیکھ کر پاس پہنچ گئیں، عوام سے بات چیت کی اور شکریہ ادا کیا- صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انوراور سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ملتان کینسر سنٹر میں بچوں کے

