• Home  
  • سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان بھی شہید
- پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان بھی شہید

پشاور (18 ستمبر 2026): سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 10 خوارجی ہلاک ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان اور ہنگو میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 خوارجی جہنم واصل کیے گئے جب کہ دیسی ساختہ بارودی مواد پھٹنے سے 6 […]

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان بھی شہید

پشاور (18 ستمبر 2026): سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 10 خوارجی ہلاک ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان اور ہنگو میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 خوارجی جہنم واصل کیے گئے جب کہ دیسی ساختہ بارودی مواد پھٹنے سے 6 جوان شہید ہوئے۔

ہلاک دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ ان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

علاقے سے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں مادر وطن کے دفاع کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک عزم استحکام آپریشن جاری رہے گا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں 10 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 6 جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہدا پوری قوم کے ہیرو ہیں، اور ان کی قربانیاں مشعل راہ ہیں۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.