معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی ہے۔
اداکارہ کرن خان کئی مارننگ شوز اور کوکنگ شوز کی میزبانی کی ہے اور لوگ ان کے دھیمے لہجے، باوقار انداز کی وجہ سے انہیں پسند کرتے ہیں۔
کرن کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کا ایک جوان بیٹا بھی ہے۔
کرن خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے، اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ بھی ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اشتیاق بیگ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابقہ شوہر ہیں جبکہ یہ ان کی تیسری شادی ہے۔
شوبز شخصیات کی جانب سے کرن خان کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

